پلوامہ حملے کا بھرپور جواب دیں گے، مودی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کا بھرپور جواب دیاجائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کا بھرپور جواب دیاجائے گا۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک تقریب کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کانام لیے بغیر کہا ’’وہ ملک جو تقسیم کے بعد وجود میں آیا اور جو دیوالیہ ہونے کے قریب ہے جو دہشتگردوں کو پناہ گاہیں فراہم کرتاہے آج دہشتگردی کا استعارہ بن چکاہے۔‘‘ مودی نے کہا میں نے  کل بھی کہا تھا اور آج بھی کہہ رہاہوں پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے جوانوں کی قربانی ضائع نہیں جائے گی، دہشتگرد کہیں بھی چھپنے کی کوشش کریں انہیں چھوڑا نہیں جائے گا اور انہیں اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ ہم نے سیکیورٹی فورسز کو کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ ہمارے جوان اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ کب، کہاں اورکیسے دہشتگردانہ حملہ کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔ ہم نے فوج کو پلوامہ کے قصورواروں کو سزا دینے کے لیے فری ہینڈ دے دیا ہے۔ دوسری جانب پلوامہ خودکش حملے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دارالحکومت نئی دہلی میں بھارتی پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی جس میں بھارت کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ دوروز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کےعلاقے آونتی پورہ میں بھارتی فوج کی گاڑیوں پر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 40 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

News Code 1888160

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =