15 فروری، 2019، 4:07 PM

بھارتی فوج کسی بھی کارروائی کے لیے آزاد ہے، مودی

بھارتی فوج کسی بھی کارروائی کے لیے آزاد ہے، مودی

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے پلوامہ حملے کے بعد بھارتی فوج کو کسی بھی کارروائی کے لیے کھلی چھوٹ دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے پلوامہ حملے کے بعد بھارتی فوج کو کسی بھی کارروائی کے لیے کھلی چھوٹ دے دی۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے جھانسی میں ڈیفنس راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔ تقریب سے خطاب کے دوران مودی نے بھارتی فوج کو پلوامہ دھماکے کا منصوبہ بنانے والوں پر کسی بھی لمحے اور کسی بھی جگہ حملہ کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے پاکستان پر کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکیورٹی اہلکاروں پر خود کش حملے کی ذمہ داری عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کو ختم کرنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے ورنہ بھارتی عوام کے غم و غصے کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں رہے گی۔ ہم پاکستان کوعالمی دنیا میں تنہا کردیں گے اور دھماکہ کرنے والے بڑی قیمت چکانے کے لیے تیار رہیں۔

News ID 1888141

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha