پاکستان کا کشمیرخودکش حملے سے متعلق بھارتی الزام مسترد

پاکستان نے بھارت کی جانب سے کشمیرمیں خود کش حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑنے پرسخت مذمت کرتے ہوئے الزام کو مسترد کردیا۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے کشمیرمیں خود کش حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑنے پرسخت مذمت کرتے ہوئے الزام کو مسترد کردیا۔ پاکستانی دفترخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں خود کش حملے پرردعمل میں کہا کہ پلواما خود کش حملے پرگہری تشویش ہے، دنیا کے کسی بھی حصے میں پُرتشدد کارروائی کی ہمیشہ مذمت کی ہے جب کہ بغیرتحقیقات پاکستان سے تعلق جوڑنے کی بھارتی کوششوں کومسترد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزضلع پلوامہ میں زوردارکاربم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

News Code 1888133

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =