کشمیر میں خودکش کار بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے اونتی پورہ علاقہ میں خودکش کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 45 اہلکار زخمی ہیں ، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے اونتی پورہ علاقہ میں خودکش کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 45 اہلکار زخمی ہیں ، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اور سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق ضلع پلوامہ کےعلاقے آونتی پورہ میں خود کش حملہ کیا گیا جو بارود سے بھری کار کے ذریعے کیا گیا جس میں کم سے کم 18 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق  70 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 گاڑیاں دھماکے کی زد میں آئیں، قافلے میں مجموعی طور پر 2500 اہلکار شامل تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر جموں شاہراہ پر سکیورٹی اہلکاروں کی بسیں آونتی پورہ سے گزر رہی تھیں کہ حملہ آور نے بارود سے بھری کار بھارتی سکیورٹی فورس کے قافلے سے ٹکرا کر اڑا دی، جس کے نتیجے میں 18 سکیورٹی اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں زخمی ہوئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید  فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ خودکش بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق متعدد اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

News Code 1888131

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =