کشمیر میں خودکش کار بم دھماکے میں کم سے کم 18 سکیورٹی اہلکار ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے اونتی پورہ علاقہ میں خودکش کار بم دھماکے میں کم سے کم 18 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے اونتی پورہ علاقہ میں خودکش کار بم دھماکے میں کم سے کم 18  سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق ضلع پلوامہ کےعلاقے آونتی پورہ میں خود کش حملہ کیا گیا جو بارود سے بھری کار کے ذریعے کیا گیا جس میں کم سے کم 18 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ آئی جی سی آر پی ایف ذوالفقار حسن کا کہنا ہے کہ 70 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 گاڑیاں دھماکے کی زد میں آئیں، قافلے میں مجموعی طور پر 2500 اہلکار شامل تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر جموں شاہراہ پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بسیں آونتی پورہ سے گزر رہی تھیں کہ حملہ آور نے بارود سے بھری کار بھارتی سکیورٹی فورس کے قافلے سے ٹکرا کر اڑا دی، جس کے نتیجے میں 18 سکیورٹی اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں زخمی ہوئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 8 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔بھارتی حکام کے مطابق متعدد اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ دھماکے کے بعد ضلع پلوامہ میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

News Code 1888125

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =