18 جنوری، 2019، 1:03 PM

افغانستان میں قیام امن کے لئے مفاہمتی عمل میں بھارت کا کوئی کردار نہیں، پاکستان

افغانستان میں قیام امن کے لئے مفاہمتی عمل میں بھارت کا کوئی کردار نہیں، پاکستان

پاکستان نے افغانستان میں قیامِ امن کے لیے جاری مفاہمتی عمل کی کوششوں میں بھارت کے کردار کو خارج از امکان قرار دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان اخبار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں قیامِ امن کے لیے جاری مفاہمتی عمل کی کوششوں میں بھارت کے کردار کو خارج از امکان قرار دے دیا۔

پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں افغان مفاہمتی عمل میں بھارتی کردار پر پاکستانی موقف کے بارے میں کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا افغانستان میں کوئی کردار نہیں۔

واضح رہے پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کا یہ موقف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے گزشتہ ماہ قومی اسمبلی میں دیے گئے بیان کے بالکل متضاد تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ چونکہ بھارت افغانستان میں موجود ہے چناچہ اس سلسلے میں (افغان تنازع کے حل کے لیے) اس کا تعاون بھی درکار ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ میں اس بات کو تسلیم کیا کہ پاکستان کے بھارت کے ساتھ تعلقات پیچیدہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ تعلقات معمول پر لانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کے باوجود اس سلسلے میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ بھارت پاکستان کے ساتھ روابط نہیں رکھنا چاہتا۔

لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئی دہلی اس کے جواز میں پاکستان پر اشتعال انگیزی کا بے بنیاد الزام عائد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’بھارت کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان رابطے کے لیے قائم ہاٹ لائن کے استعمال کے بجائے مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی سے اس کے شر پسند عزائم کا اظہار ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کے اس دعوے کو بھی مسترد کردیا کہ پاکستان نے مبینہ بارڈر ایکشن ٹیم کے ذریعے لائن آف کنٹرول کے اس پار کارروائی کا منصوبہ ترتیب دیا۔

News ID 1887391

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha