قطر کی لیبیا میں خودکش حملے کی مذمت

قطری حکومت نے لیبیا کی وزارت خارجہ کی عمارت پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے اس حملےکے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطری حکومت نے  لیبیا کی وزارت خارجہ کی عمارت پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے اس حملےکے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ قطری حکومت نے لیبیا کی عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے خودکش حملے کو بزدلانہ قراردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں واقع وزارت خارجہ کی عمارت میں دو حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی، ناکامی پر ایک حملہ آور نے خود کو مرکزی دروازے پربارودی مواد سے اُڑالیا جب کہ دوسرا حملہ آور مشین گن سے فائرنگ کرتا ہوا اندر داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

News Code 1886766

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =