افغانستان نے حقانی نیٹ ورک کے 9 افراد کو آزاد کردیا

افغان حکومت نےحقانی نیٹ ورک کے 9 اراکین کو افغان روڈ میپ کے تحت رہا کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے 9 اراکین کو افغان حکومت نے افغان روڈ میپ کے تحت رہا کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کو افغان خفیہ ایجنسی نے جیل سے رہا کیا۔ رہا کیے گئے افراد میں سراج الدین حقانی کے چھوٹے بھائی انس حقانی بھی شامل ہیں۔ طالبان نے دو روز پہلے چند مقید اہم رہنماوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا، اگلے مرحلے میں طالبان بھی چند امریکی و یورپی قیدیوں کو آزاد کردیں گے۔

انس حقانی جلال الدین حقانی کے چھوٹے بیٹے اور نیٹ ورک کے موجودہ لیڈر سراج الدین حقانی کے چھوٹے بھائی ہیں۔انس حقانی کو افغان خفیہ ایجنسی نے 14 اکتوبر 2014 کو افغان صوبے خوست سے حراست میں لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق طالبان کمانڈر کی رہائی متحدہ عرب امارات میں طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا نتیجہ ہے اور یہ رہائیاں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا حصہ ہیں۔

News Code 1886628

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =