خاشقجی کے وحشیانہ قتل کے بعد محمد بن سلمان کا  تین عرب ممالک کا دورہ

سعودی عرب کے وحشی اور خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان، سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بعد رواں ہفتہ تین عرب ممالک کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عربی پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وحشی اور خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان،  سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بعد رواں ہفتہ تین عرب ممالک کا دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد بحرین، امارات اور مصر کا دورہ کریں گے۔ اس سے قبل بحرین، امارات اور مصر نے خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں سعودی عرب کے وحشی ولیعہد بن سلمان کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں  ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم  پرصحافی جمال خاشقجی کو دردناک طریقہ سے قتل کردیا گیا تھا۔

News Code 1885806

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =