23 نومبر، 2018، 1:08 PM

محمد بن سلمان کا خاشقجی کو قتل کرنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ

محمد بن سلمان کا خاشقجی کو قتل کرنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ

سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان سعودی صحافی جمال خاشقجی کو قتل کرنے کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان  سعودی صحافی جمال خاشقجی کو قتل کرنے کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی ولیعہد محمد بن سلمان بحرین اور مصر  کا دورہ بھی کریں گے اور منگل کو تیونس پہنچیں گے۔ سعودی ولی عہد اپنے باپ شاہ سلمان کی ہدایت پر سعودی اتحادی ملکوں کا دورہ کر رہے ہیں۔محمد بن سلمان اگلے ہفتے ارجنٹائن میں ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ ادھر ڈنمارک کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈنمارک نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل اور یمن جنگ کے باعث سعودی عرب کو ہتھیاروں کی برآمد روک دی ہے۔ڈنمارک کے وزیرخارجہ کے مطابق یہ فیصلہ یورپی یونین کی وزارئے خارجہ کانفرنس کی روشنی میں کیا گیا۔ادھر فرانس نے بھی جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے پر 18 سعودی اہلکاروں  پر سفری اور دیگر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ اسی اثنا ترک اخبار ڈیلی حریت نے دعوی کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے پاس ایسے ٹھوس شواہد موجود ہیں جن میں محمد بن سلمان براہ راست خاشقجی کے قتل کا حکم دے رہے ہیں۔ ادھر امریکی صدر ٹرمپ خاشمجی کے قتل میں ملوث سعودی ولیعہد کو بچانے اور سعودی عرب سے سستے داموں تیل خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔

News ID 1885862

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha