بہار میں 4 لڑکیاں پوتر ندی گنگا میں ڈوب کر ہلاک

ہندوستان کی ریاست بہار میں پوتر ندی گنگا میں ڈوب کر 4 لڑکیاں ہلاک ہو گئیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست بہار میں پوتر ندی گنگا میں ڈوب کر 4 لڑکیاں ہلاک ہو گئیں ہیں۔ بہار کے ضلع مونگیر کے ہویلی کھڑگ پور تھانہ کے بہیرا گاوں میں گنگا ندی میں ڈوب کر 4لڑکیوں کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ بہیرا گاوں کی لڑکیاں اپنے کنبے کے ساتھ تہوار کے موقع پر گنگا ندی میں نہانے کیلئے آئی تھیں۔ اسی دوران گہرے پانی میں جانے سے چاروں کی ڈوب کر موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش دریا سے نکالنے کی کارراوئی شروع کردی۔

News Code 1883913

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =