مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں مزید 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) کے علاقے منورد میں سرچ آپریشن کے دوران دو علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا۔ علیحدگی پسندوں کی شناخت الطاف کشرو اور عمر رشید کے نام سے ہوئی۔ ہندوستانی فوج نے اسی علاقے میں ایک گھر کو بھی بارودی مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔ بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ دونوں علیحدگی پسندوں کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں مزید 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1883487
آپ کا تبصرہ