مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے پاکستان کے کے حکام کا لاہور میں سندھ طاس معاہدے کا 115 واں 2 روزہ اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں پاکستانی اور بھارتی انڈس واٹر کمشنرز اپنے وفود کے ہمراہ شریک ہیں۔ اجلاس میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پانی کے مسائل پر غور کیا جا رہا ہے، پاکستان نےپکل ڈل ڈیم اور کا لوئر کلنائی ڈیم پر اعتراض اٹھا رکھا ہے۔
پاکستانی اور بھارتی انڈس واٹر کمشنرز کے2روزہ مذاکرات کا پہلادور لاہور میں نیسپاک کے دفتر میں شروع ہوگیا، پاکستانی ٹیم کی قیادت پاکستانی انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ ، جبکہ بھارتی وفد کی قیادت بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ