امریکہ نے روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کردیں

امریکہ نے روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کردیں ہیں جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کردیں ہیں جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق نئے احکامات کے تحت روس کو ملنے والی غیر ملکی امداد پر پابندی، دفاعی اور قومی سلامتی سے منسلک مصنوعا ت اور خدمات کی خرید و فرخت پر پابندی، اور روس کو کی جانے والی برآمدات میں حکومت کی مالی معاونت پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ لیکن نجی اور سرکاری خلائی مشن سے متعلق خریدو فروخت اور خدمات کا سلسلہ جاری رہے گا۔امریکہ نے برطانیہ میں سابق جاسوس کو زہر کے حملے سے قتل کرنے کے الزام کی کوشش میں روس کے ملوث ہونے پر مزید نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔

واضح  رہے کہ رواں برس 4 مارچ کو برطانیہ میں مقیم روس کے ایک سابق جاسوس سرگی اسکرپال اور ان کی بیٹی یولیا اسکرپال پر اعصاب شل کردینے والے زہر سے حملہ کیا گیا تھا۔جس کا الزام برطانیہ اور امریکہ نے روس پر عائد کررکھا ہے۔

News Code 1883453

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =