امریکی ایئر پورٹ پر مسلمان لڑکی کی توہین اور تضحیک

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایئرپورٹ حکام نے 27 سالہ مسلمان لڑکی کی توہین اور تضحیک کرتے ہوئے اسکریننگ کے دوران ان سے انتہائی ناروا سلوک کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی نیوز ویب سائٹ ہفنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایئرپورٹ حکام نے 27 سالہ مسلمان لڑکی کی توہین اور تضحیک کرتے ہوئے اسکریننگ کے دوران ان سے انتہائی ناروا سلوک کیا۔جس کی وجہ سے انہیں سخت ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کی رہائشی لڑکی 27 سالہ زینب مرچنٹ کو حال ہی میں بوسٹن سے واشنگٹن ڈی سی کے سفر کے دوران ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی سی اے) یعنی ایئرپورٹ حکام نے تلاشی کے بہانے تضحیک کا نشانہ بنایا۔رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ حکام نے اسکریننگ کے دوران زینب مرچنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک خصوصی کمرے میں چل کر اضافی تلاشی دیں۔ امریکی حکام کی طرف سے مسلمان لڑکی کے ساتھ ناروا سلوک پر امریکی مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

News Code 1883448

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =