چین نے امریکی مصنوعات پر 16ارب ڈالر کے نئے ٹیکس عائد  کردیے

چین نے اقتصادی جنگ کے حوالے سے امریکہ کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 16ارب ڈالر کے نئے ٹیکس عائد کر دیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے اقتصادی جنگ کے حوالے سے امریکہ کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 16ارب ڈالر کے نئے ٹیکس عائد کر دیے۔

امریکی حکومت کی جانب سے چینی مصنوعات پر ٹیرف میں اضافے کے بعد بیجنگ نے بھی بھرپور جوابی وار کرتے ہوئے امریکہ سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر 16 ارب ڈالر کا کسٹم ٹیکس لگا دیا ہے۔ چینی مصنوعات پرامریکہ میں 16 ارب ڈالر کا کسٹم ٹیکس لگائے جانے کے کچھ ہی دیربعد امریکی مصنوعات پر چین میں کسٹم ٹیکس میں 25 فی صد اضافہ کردیا گیا ہے۔

چینی وزارت تجارت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ امریکہ کی طرف سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیکس لگانے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین امریکہ کے ساتھ جاری تجارتی تنازع کو بین الاقوامی ٹریڈ آرگنائزیشن میں اٹھائے گا۔

News Code 1883365

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =