مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف لگانے کے بعد امریکی صدر کو بلیک میلر قراردیتے ہوئے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے امریکہ کی کارروائی کے جواب میں چین کی جانب سے ٹیرف بڑھانے کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے امریکی تجارتی نمائندے کو سے کہا ہے کہ وہ 200 ارب ڈالر کی چینی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کردے ، اگر چین نے پھر ٹیرف بڑھائے تو مزید 200 ارب ڈالر یا 450 ارب ڈالر کی مجموعی درآمدات پر ٹیکس لگانے کی نشاندہی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر نے 50 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کااعلان کیا تھا جس پر چین نے بھی اتنی ہی مالیت کی امریکی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کردیا تھا، جمعہ کو امریکی صدر نے چین کو جوابی اقدامات پر اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی۔
چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف لگانے کے بعد امریکی صدر کو بلیک میلر قراردیتے ہوئے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔
News ID 1881551
آپ کا تبصرہ