چین کا جوابی اقدام، امریکہ کی 60ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر نیا ٹیکس عائد کردیا

چین نے جوابی اقدام کے طور پر امریکہ کی 60ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر نیا ٹیکس عائدکرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24ستمبر سے 60 ارب امریکی ڈالر مالیت کی امریکی مصنوعات پر 5تا 10 فیصد اضافی ٹیرف لگایا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے جوابی اقدام کے طور پر امریکہ کی 60ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر نیا ٹیکس عائدکرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24ستمبر سے 60 ارب امریکی ڈالر مالیت کی امریکی مصنوعات پر 5تا 10 فیصد اضافی ٹیرف لگایا جائے۔ امریکی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ2کھرب امریکی ڈالر مالیت کی چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف لگانے کا عمل شروع ہو گیا ہے اور یکم جنوری 2019 کو ٹیرف کی شرح 25فیصد تک بڑھا دی جا ئیگی ۔امریکی حکومت کی تجارتی تحفظ پسند کاروائی کے جواب میں چینی حکومت نے بھی اعلان کیا کہ24 ستمبر سے 60 ارب امریکی ڈالر مالیت کی امریکی مصنوعات پر5 تا 10 فیصد اضافی ٹیرف لگایا جائے۔اگر امریکی حکومت نے اضافی ٹیرف کی شرح میں مزید اضافہ کیا تو چین جوابی اقدامات اختیار کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

News Code 1884113

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =