انڈونیشیا میں زلزلے سے 91 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لومبوک میں آنے والے زلزلے سے 91 افراد ہلاک ، سیکڑوں زخمی اور متعدد عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لومبوک میں آنے والے زلزلے سے 91 افراد ہلاک ،  سیکڑوں زخمی اور متعدد عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 تھی جو 10 کلومیٹر زیر زمین آیا تھا جبکہ 2 درجن جھٹکے محسوس کیے گئے۔

انڈونیشیا کے نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان سوتوپو پوروو نگورو کا کہنا تھا کہ زلزے میں 91 افراد کی ہلاکت ہوئی جبکہ 209 افراد شدید زخمی ہیں۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں سے اب تک 358 سیاحوں کو منتقل کیا جاچکا ہے، تاہم ایک مقامی اور ایک غیر ملکی سیاح کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔اس سے قبل حکام کی جانب سے سونامی کا الرٹ جاری کیا گیا تھا جسے بعد ازاں واپس لے لیا گیا۔

News Code 1882825

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =