میانمار میں سیلاب سے 10 افراد ہلاک

میانمار میں تیز بارشوں کے سبب آنے والے سیلاب میں 3 فوجی اہل کاروں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار میں تیز بارشوں کے سبب آنے والے سیلاب میں 3 فوجی اہل کاروں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق میانمار میں جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے دو صوبوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی اور سیلاب کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ اس دوران امدادی کام سرانجام دینے والے 3 فوجی اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک اور 95 ہزار سے زائد افراد  بے گھر ہوگئے ہیں جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ میانمار میں فلاحی تنظیم ریڈ کراس نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ دو صوبوں میں صورت حال نہایت ابتر ہے، ہزاروں بے گھر افراد کی محفوظ مقام پر آباد کاری اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے تاہم دیگر تنظیموں کو بھی آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

News Code 1882677

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =