18 جولائی، 2018، 4:16 PM

انڈونیشیا میں کسان کی ہلاکت کے بدلے میں 300 مگر مچھ مارے گئے

انڈونیشیا  میں کسان کی ہلاکت کے بدلے میں 300 مگر مچھ مارے گئے

انڈونیشیا میں مشتعل ہجوم نے ایک کسان کو ہلاک کرنے پر 300 مگر مچھوں کو مار ڈالا اور فارم ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں مشتعل ہجوم نے ایک کسان کو ہلاک کرنے پر 300 مگر مچھوں کو مار ڈالا اور فارم ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی ۔ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے مغربی پاپوا میں 3 روز قبل ایک مگر مچھ نے کھیت میں ایک کسان کو چبا ڈالا تھا جس پر گاؤں کے لوگ شدید غم و غصہ کے عالم میں تھے۔ مگر مچھوں کے فارم ہاؤس کے ایک ملازم نے آواز سنی کہ کوئی مدد کیلئے پکار رہا ہے اور جب وہ قریبی کھیت میں پہنچا تو اس نے دیکھا کہ ایک شخص کا دھڑ مگر مچھ کے منہ میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق گاؤں والے کسان کی تدفین کے بعد کلہاڑیوں، خنجر اور چاقو لیکر فارم ہائوس میں موجود مگر مچھوں پر حملہ آور ہوئے اور 300 کے قریب مگر مچھوں کو مار ڈالا ،مشتعل ہجوم نے فارم ہاؤس میں بھی توڑ پھوڑ کی۔ انڈونیشین قوانین کے مطابق معدوم ہوتے جانوروں کو قتل کرنا جرم کے زمرے میں آتا ہے جس کی سزا جرمانہ اور قید ہے ۔پولیس حکام نے کہا کہ ہم اتنے بڑے مشتعل ہجوم کو روک نہیں سکتے تھے لیکن اب ان لوگوں کے خلاف مقدمے درج کیے جائیں گے۔

News ID 1882330

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha