مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ حافظ آباد میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں شدید نعرے بازی کے بعد جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ چوک فاروق اعظم کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ن لیگ کی کارنر میٹنگ جاری تھی، اس دوران وہاں سے پی ٹی آئی کے قافلہ گزرا۔دونوں جانب سے نعرے بازی کی گئی جس کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔جھگڑے کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے مسلم لیگ ن کے الیکشن آفس سمیت ن لیگ کے صوبائی امیدوار ڈاکٹر مظفر علی شیخ کے نجی اسپتال میں بھی توڑ پھوڑ کی۔جھگڑے کے دوران دونوں پارٹیوں کے 10 کارکن زخمی ہوئے ۔
پاکستان کے علاقہ حافظ آباد میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں شدید نعرے بازی کے بعد جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
News ID 1882322
آپ کا تبصرہ