16 جولائی، 2018، 2:28 PM

روس پر 25 ملین سائبر حملے کیے گئے

روس پر 25 ملین سائبر حملے کیے گئے

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ فٹبال ورلڈکپ کے دوران روس پر 25 ملین سائبر حملے کیے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ فٹبال ورلڈکپ کے دوران روس پر 25 ملین سائبر حملے کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق روس میں 2018 کے فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے فرانس کی شاندار فتح کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔ ورلڈ کپ کی بہترین میزبانی کرنے پر پوری دنیا سے روس کے لیے تہنیتی پیغامات ارسال کیے جارہے ہیں تاہم صدر پوتین نے ورلڈ ایونٹ کے دوران 25 ملین سائبر حملوں کا انکشاف کر کے سب کو حیران کردیا ہے۔ روس کے صدر پوتین نے گزشتہ روز سیکیورٹی حکام کے ساتھ اہم میٹنگ میں بتایا کہ فٹبال ورلڈ کپ کے دوران روس کے اطلاعاتی ڈھانچے پر 25 ملین سائبر اور مجرمانہ حملے کیے گئے ہیں جنہیں ماہر ٹیم نے ناکام بنا دیا ہے۔ روس کی کامیابی سے خوفزدہ لوگ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے روس کی بدنامی کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے دینا نہیں چاہتے۔ روسی صدر نے حملہ کرنے والوں کے بارے میں کوئی اطلاع فراہم نہیں کی۔

News ID 1882277

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha