23 جون، 2018، 1:20 PM

ہندوستان کا امریکہ سے آبدوز شکن ہیلی کاپٹر خریدنے کا اعلان

ہندوستان کا امریکہ سے آبدوز شکن ہیلی کاپٹر خریدنے کا اعلان

ہندوستان کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان امریکہ سے آبدوز شکن جنگی ہیلی کاپٹر کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان امریکہ  سے آبدوز شکن جنگی ہیلی کاپٹر کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت  ہندوستان  امریکہ سے 24 ہیلی کاپٹر خریدے گا جو S-70B اسکورسکی سیریز کے ہیں اگلے ماہ کی6 تاریخ کو بھارتی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے، اس ملاقات سے قبل مودی سرکار کی جانب سے اس معاہدے کو منظوری ملنے کا امکان ہے۔

News ID 1881622

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha