7 جون، 2018، 12:45 PM

نواز شریف کو جج نے ڈانٹ دیا

نواز شریف کو جج نے ڈانٹ دیا

پاکستان کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عدالت میں گفتگو کرنے پر سابق وزیر اعظم نوازشریف کو جھاڑ پلادی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عدالت میں گفتگو کرنے پر سابق وزیر اعظم نوازشریف کو جھاڑ پلادی۔

 اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر  نیب ریفرنسز کی سماعت کررہے تھے ، سماعت کے دوران حسب روایت نواز شریف بھی موجود تھے اور وہ اپنے وکلاء سے کاغذات نامزدگی فارم سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر گفتگو کررہے تھے۔ نواز شریف نے لیگی وکلاء سے استفسار کیا کہ آج پارلیمنٹ کہاں کھڑی ہے۔ آج ریاست کے باقی 3 ستون کہاں ہیں۔

نواز شریف کی مسلسل گفتگو پر فاضل جج محمد بشیر برہم ہوگئے اور انہوں نے نوازشریف کوجھاڑ پلادی۔ محمد بشیرنے کہا کہ جس کو باتیں کرنی ہیں وہ برآمدے میں جا کر کرے، جس کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہ دیا۔

News ID 1881245

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha