یمنی فورسز کا سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پربیلسٹک میزائل سے حملہ

یمنی فورس نے مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں کو متعدد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورس نے مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کے اتحادی  فوجیوں کے ٹھکانوں  پرمتعدد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور سعودی عرب اتحادی فوجیوں کے درمیان مغربی ساحل پر گذشتہ کئی دنوں سے شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔ انصار اللہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب ، امارات ، امریکہ اور برطانیہ کے فوجی افسر مشترکہ طور پر کمان سنبھالے ہوئے ہیں۔

News Code 1881046

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =