یمنی فورسز کا سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر دو بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کی طرف سے یمن پر جارحیت ، بربریت اور شہروں پر ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر 2 قاہر بیلسٹ میزائلوں سے حملہ کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی طرف سے یمن پر جارحیت ، بربریت اور شہروں پر ہوائی حملون کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر 2 بیلسٹ میزائلوں سے حملہ کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب اور امارات کے کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانوں کو 2قاہر بیلسٹ میزائیلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں سعودی عرب اور امارات کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں ۔ عرب ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے جمعہ کو ایک نئے میزائل کا بھی تجربہ کیا ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فورسز کا نیا ميزائل کم فاصلہ تک مار کرنے ولا میزائل ہے جس کا تجربہ  مغربی ساحل کے محاذ پر دشمن کے ٹھکانوں پر کیا گیا ہے۔

News Code 1881820

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =