یمنی فورسز نے سعودی عرب کے جاسوس طیارے کو سرنگوں کردیا

یمنی فورسز اور قبائل نے مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی اتحاد کے جاسوس طیارے کو سرنگوں کردیا ہے۔

مہر خـبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی اتحاد کے جاسوس طیارے کو سرنگوں کردیا ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے مغربی ساحل کے علاقہ الغازہ میں سعودی عرب  اتحاد کے جاسوس طیارے کو تباہ کردیا۔ ادھر یمنی فورسز نے جیزان کے محاذ پر بھی سعودی عرب کے متعدد فوجیوں کو ہلاک کردنے کا دعوی کیا ہے ۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب دس ممالک کی ہمراہی کے باوجود ابھی تک یمن میں اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکا اور اسے یمن جنگ میں تاریخي شکست کا سامنا ہے۔

News Code 1883500

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =