مہر خبررساں ایجنسی نے این ڈی ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ساتنا میں گائے ذبح کرنے کے الزام میں ہندو شرپسندوں نے ایک مسلمان شخص پر تشدد کرکے اسے جاں بحق کردیا اطلاعات کے مطابق مشتعل ہجوم نے گائے ذبح کرنے کا الزام لگاتے ہوئے 45 سالہ ریاض کو لاٹھی اور پتھر سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا، جبکہ اس کا دوست 33 سالہ شکیل واقعہ میں شدید زخمی ہوا۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ کچھ سالوں کے دوران گائے اسمگل کرنے یا گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں ہندو انتہا پسندوں کے حملوں میں ایک درجن سے زائد مسلمان مارے جاچکے ہیں۔
ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ساتنا میں گائے ذبح کرنے کے الزام میں ہندو شرپسندوں نے ایک مسلمان شخص پر تشدد کرکے اسے ہلاک کردیا۔
News ID 1880848
آپ کا تبصرہ