2 مئی، 2018، 7:33 PM

ایران کی پالیسی دوسرے ممالک کی حاکمیت کے احترام پر مبنی /مراکش کا الزام مردود

ایران کی پالیسی دوسرے ممالک کی حاکمیت کے احترام پر مبنی /مراکش کا الزام مردود

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مراکش کے وزير خارجہ کے پولیساریہ تنظیم کی حمایت کے الزام کو بے بنیاد اور مردود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی پالیسی دوسرے ممالک کی حاکمیت کے احترام پر مبنی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی  نے مراکش کے وزير خارجہ کے پولیساریہ تنظیم کی حمایت کے الزام کو بے بنیاد اور مردود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی پالیسی دوسرے ممالک کی حاکمیت کے احترام پر مبنی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کرنے سے ایران کی خارجہ پالیسی پر کوئي اثر نہیں پڑےگا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی دوسرے ممالک کی حاکمیت کے احترام ، سلامتی اور عدم مداخلت پر مبنی ہے اور کسی ملک کی طرف سے بے بنیاد الزآم عائد کرنے سے ایران کی صاف اور شفاف پالیسی پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔

News Code 1880444

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha