3 اپریل، 2018، 5:58 PM

روسی صدر کو امریکہ کے دورے کی دعوت

روسی صدر کو امریکہ کے دورے کی دعوت

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے تائید کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کو امریکہ کے دورے کی دعوت دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرزنے تائید کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کو امریکہ کے دورے کی دعوت دی ہے۔ وہائٹ کی ترجمان کے مطابق دونوں سربراہوں کے درمیان 20 مارچ کو ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں اس دورے کی دعوت دی گئی تھی ۔ ٹرمپ نے روسی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دینے کے لیےپوتین کو فون کیا تھا۔

News Code 1879801

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha