امریکہ میں بم دھماکوں میں ملوث ماسٹر مائنڈ نے خودکشی کرلی

امریکی ریاست ٹیکساس میں بم دھماکوں میں ملوث ماسٹر مائنڈ نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑالیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں بم دھماکوں میں ملوث ماسٹر مائنڈ  نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑالیا۔ اطلاعات کے مطابق ٹیکساس میں ہونے والے بم دھماکوں کے ملزم نے ریاست کے صدر مقام آسٹن میں پولیس کی کارروائی کے دوران خود کو ہلاک کردیا۔ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے راؤنڈ راک علاقے میں محاصرہ کیا تو گاڑی میں سوار ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعہ گاڑی کو دھماکے سے اڑا لیا۔ امریکی تحقیقاتی ادارے  فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1879520

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =