19 جنوری، 2018، 11:42 AM

امریکہ کا حافظ سعید کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ

امریکہ کا حافظ سعید کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ

امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حافظ سعید کے خلاف 2008 میں ممبئی حملوں کے کیس میں قانونی چارہ جوئی ہونی چاہئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حافظ سعید کے خلاف 2008 میں ممبئی حملوں کے کیس میں قانونی چارہ جوئی ہونی چاہئے۔امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی وزیراعظم، حافظ سعید کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہے ہیں لہٰذا امریکا  کی جانب سے پاکستانی حکام کو پیغام بھیجا گیا ہے کہ وہ حافظ سعید کے خلاف کارروائی کریں۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر رنورت نے حافظ سعید کو بچانے کے سلسلے میں پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان حافظ سعید کے خلاف قانون کے مطابق لازمی کارروائی کرے کیونکہ ہم سجھتے ہیں کہ وہ 2008 میں ہوئے والے ممبئی حملوں کے سرغنہ ہیں، جس میں امریکی شہریوں سمیت 166 افراد ہلا ک ہوئے تھے۔ اس نے کہا کہ حافظ سعید کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے انتہائی مطلوب افراد کی 1267 فہرست میں شامل کررکھا ہے۔ یہ فہرست القاعدہ پر تعزیرات کی کمیٹی نے مرتب کی ہے جس میں لشکر طیبہ کو بھی بطور دہشت گرد تنظیم شامل کیا گیا ہے۔ ہم نے پاکستانی حکومت کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ حافظ سعید پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

News ID 1878143

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha