18 جنوری، 2018، 7:00 PM

افغانستان کی حکومت امریکہ کے بغیرچھ ماہ بھی نہیں چل سکتی

افغانستان کی حکومت امریکہ کے بغیرچھ ماہ بھی نہیں چل سکتی

افغانستان کے صدراشرف غنی نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ کے تعاون کے بغیر افغان فوج اور حکومت چھ ماہ بھی نہیں چل سکتی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدراشرف غنی نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ کے تعاون کے بغیر افغان فوج اور حکومت چھ ماہ بھی نہیں چل سکتی۔ افغان صدر نے اپنی حکومت کے مکمل طور پر امریکہ پر انحصار کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی حمایت کے بغیر افغان نیشنل آرمی چھ ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی اورافغان حکومت کا وجود بھی باقی نہیں رہ سکتا۔ اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغانستان کو 21 بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں سے خطرہ ہے، درجنوں خودکش حملہ آور افغانستان بھیجے جارہے ہیں، پشتون بیلٹ کے بڑے حصے پر طالبان کا کنٹرول ہے اور کابل حکومت انہیں بے دخل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ طالبان کی طاقت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ہم محاذ جنگ میں ہیں، طالبان نے عوام کو اتنا خوفزدہ کردیا ہے کہ وہ حکومت پریقین کرنے پر آمادہ نہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ افغانستان کےدفاعی بجٹ کا 90 فیصد ادا کرتا ہے جب کہ 16 سال کی اس طویل جنگ میں امریکہ کو ابھی تک کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

News ID 1878134

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha