27 دسمبر، 2017، 11:26 AM

امریکی محکمہ ہوم لینڈ کا بیرون ملک اہلکار تعینات کرنے کا اعلان

امریکی محکمہ ہوم لینڈ کا بیرون ملک اہلکار تعینات کرنے کا اعلان

امریکی محکمہ ہوم لینڈ نے امریکہ کو محفوظ تر بنانے کے لیے اپنے اہلکار بیرون ملک بھی تعینات کرنا شروع کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی محکمہ ہوم لینڈ  نے امریکہ کو محفوظ تر بنانے کے لیے اپنے اہلکار بیرون ملک بھی تعینات کرنا شروع کردیئے ہیں۔  ان تعیناتیوں کا مقصد بیرونی خطرات کو امریکہ پہنچنے سے روکنا ہے۔ کچھ یورپی اتحادی ممالک ان اہلکاروں سے ناخوش جبکہ کچھ متفق نظر آتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی ذمہ داری امریکہ کو محفوظ بنانا اور دہشت گردی یا کسی بھی خطرے سے نمٹنا ہے ، تاہم اب ہوم لینڈ سکیورٹی کے دائرہ اختیار کو بڑھادیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں دو ہزار کے قریب ہوم لینڈ سکیورٹی کے اہلکار جن میں امیگریشن ، محکمہ ٹرانسپورٹ اور دیگر محکموں میں کام کرنے والے اہلکار بھی شامل ہیں انہیں دنیا کے 70 سے زائد ممالک میں تعینات کیا گیا ہے ۔

News ID 1877627

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha