25 دسمبر، 2017، 11:45 AM

ایران اور افغانستان کے درمیان انسداد منشیات کے سلسلے میں بھر پور تعاون

ایران اور افغانستان کے درمیان انسداد منشیات کے سلسلے میں بھر پور تعاون

افغانستان کے انسداد منشیات ادارے کے ترجمان نے ایران اور افغانستان کے درمیان باہمی تعاون کو قابل قدر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان کے درمیان انسداد منشیات کے سلسلے میں بھر پور تعاون جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں افغانستان کے انسداد منشیات ادارے کے ترجمان محمد حنیف دانشیارنے ایران اور افغانستان کے درمیان باہمی تعاون کو قابل قدر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان کے درمیان انسداد منشیات کے سلسلے میں بھر پور تعاون جاری ہے۔

دانشیار نے انسداد منشیات کے سلسلے میں بعض علاقائی ممالک کے عدم تعاون پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ سے 70 ارب ڈالر منافع حاصل ہورہا ہے جو دہشت گردی کے فروغ اور بین الاقوامی مافیا پر صرف کیا جارہا ہے۔

دانشیار نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک منشیات کو عالمی خطرہ سمجھتے ہیں اور انسداد منشیات کے سلسلے میں پختہ عزم رکھتے ہیں۔

دانشیار نے کہا کہ منشیات دہشت گردوں کی آمدنی کا اصلی ذریعہ ہے اسی لئے وہابی دہشت گرد ، دہشت گردی کے فروغ کے ساتھ ساتھ منشیات کے فروغ میں بھی ملوث ہیں۔

انھوں نے کہا کہ منشیات کے اسمگلر ہمسایہ ممالک کے ذریعہ منشیات کو عالمی اور یورپ کی منڈیوں تک پہنچاتے ہیں۔

دانشیار نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کو باہمی اتحاد کے ساتھ انسداد منشیات  کے موضوع پر سنجیدہ توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

News ID 1877585

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha