مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون کے نتیجے میں چھ ٹن منشیات دریافت کرکے تلف کردی گئی ہیں۔
عراقی وزیرِاعظم محمد شیاع السودانی نے منشیات کے خلاف تیسرے علاقائی اجلاس کے موقع پر کہا کہ اس تعاون کے نتیجے میں 1500 سے زائد اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 450 کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔
عراقی انسداد منشیات پولیس کے سربراہ نے زور دیا کہ منشیات کے خلاف علاقائی تعاون میں ایران کا کردار ناقابل انکار ہے۔ اس تعاون کے تسلسل نے عراق کو عرب دنیا میں منشیات کے خلاف جدوجہد میں نمایاں مقام دلایا ہے۔
عراقی حکام کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان کئی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں اور بغداد اس تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر زور دے رہا ہے تاکہ اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کو برقرار رکھا جاسکے اور عملی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جاسکے۔
بغداد میں منعقدہ اجلاس میں خطے کے بارہ ممالک کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ عرب لیگ، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے وفود نے بھی شرکت کی۔
آپ کا تبصرہ