یمنی فوج کےنشانہ بازوں نے 2 سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا

یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے سعودی عرب کے جنوب میں 2 سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المشہد الیمنی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج  کے نشانہ بازوں نے سعودی عرب کے جنوب میں 2 سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ یمنی فورسز نے سعودی رعب کے سرحدی شہر نجران میں بھی سعودی فوج کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ۔ یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے الربوعہ علاقہ میں سعودی عرب کے دو فوجویں کو ہلاک کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یمنی فوج کی نشانہ باز یونٹ نے رواں برس کے آغاز سے اب تک سعودی عرب کے 231 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ سعودی عرب سے وابستہ 63 مزدوروں کو بھی جیزان، العسیر اور نجران میں  ہلاک کیا ہے۔

News Code 1874051

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha