نجران میں سعودی عرب کے دو فوجی ہلاک

یمنی قبائل اور فوج کے حملے میں نجران کے علاقہ میں سعودی عرب کے دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی قبائل اور فوج کے حملے میں نجران کے علاقہ میں سعودی عرب کے دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یمنی فوج اور قبائل مختلف علاقوں میں سعودی عرب سمیت دس ممالک کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمنی نشانہ بازوں نے نجران کے المخروق پہاڑی میں سعودی عرب کے دو فوجیوں کو واصل جہنم کردیا ہے۔۔ ادھر یمنی فورسز نے نجران کے علاقہ سقام میں بھی سعودی عرب کی فوجی چیک پوسٹوں پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔  سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے صعدہ کے چند علاقوں پر بمباری کی ہے جس میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1868797

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha