مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ اور عالمی یوم قدس کے موقع پر عوام سے خطاب کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق سید حسن نصر اللہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ مطابق 23 جون کو عالمی یوم قدس کے موقع پر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اور عالمی سامراجی طاقتوں اور ان کے علاقائی اتحادیوں کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں کو برملا کریں گے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ اور عالمی یوم قدس کے موقع پر عوام سے خطاب کریں گے۔
News ID 1873102
آپ کا تبصرہ