مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب سے قبل امریکی اور سعودی عرب کے حکام نے مل کرحزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین کو دہشت گردی کی فہرست میں قراردیکر پابندی عائد کردی ہے۔ ہاشم صفی الدین کو ہدف بنانے میں سعودی عرب بھی امریکہ کے ساتھ شامل ہے۔ سعودی عرب امیرکہ کے ساتھ ملکر اسلامی مزاحمتی تنظیموں اور اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے اور خطے میں وہابیت کے ذریعہ امریکی اسلام کو فروغ دے کر دہشت گردی پھیلا رہا ہے سعودی عرب کا منافقانہ اور مکروہ چہرہ مسلمانوں کے سامنے نمایاں ہوگیا ہے اور سچھے مسلمان سعودی عرب کو خطے میں امریکی اور اسرائیلی مزدور اور ایجنٹ سمجھتے ہیں۔
امریکہ اور سعودی عرب کی حزب اللہ کے رہنما کو دہشت گردی کی فہرست میں قراردیدیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب سے قبل امریکی اور سعودی عرب کے حکام نے مل کرحزب اللہ لبنان کے انتظامی امور کے رہنما کودہشت گردی کی فہرست میں قراردیکر پابندی عائد کردی ہے۔
News ID 1872611
آپ کا تبصرہ