مہرخبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے چین کی شدید تنقید کے باوجود جنوبی کوریا میں اپنا میزائل ڈیفنس سسٹم ’’تھاڈ‘‘فعال کرنے کا اعلان کردیاہے یعنی اب امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم حملہ آور میزائل کو تباہ کرنے کےلیے تیار ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی متنازعہ میزائل ڈیفنس سسٹم کی تنصیب جنوبی کوریا میں گزشتہ ہفتے شروع کی گئی تھی جسے اب فعال کردیا گیا ہے تاہم اس کے مکمل فعال ہونے میں مزید چند ماہ لگ جائیں گے۔ترجمان امریکی فوج کے مطابق اس نظام کی مدد سے شمالی کوریا کی جانب سے ممکنہ میزائل حملوں کو ناکام بناتے ہوئے جنوبی کوریا کا دفاع کیا جا سکتا ہے۔جنوبی کوریا میں اس میزائل نظام کی تنصیب کے خلاف مظاہرے جاری ہیں کیونکہ مقامی افراد اور جنوبی کوریا کی حزبِ اختلاف کا مؤقف ہے کہ اس نظام کی تنصیب سے شمالی کوریا کو حملے کی دعوت دے دی گئی ہے جس سے جنوبی کوریا میں رہنے والوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔جنوبی کوریا میں تھاڈ کی تنصیب پر چین نے بھی سخت احتجاج کیا ہے کیونکہ اس نظام کے ریڈار سے چین کے فوجی آپریشن کی سکیورٹی کےلیے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔
امریکہ نے چین کی شدید تنقید کے باوجود جنوبی کوریا میں اپنا میزائل ڈیفنس سسٹم ’’تھاڈ‘‘فعال کرنے کا اعلان کردیاہے یعنی اب امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم حملہ آور میزائل کو تباہ کرنے کےلیے تیار ہے۔
News ID 1872212
آپ کا تبصرہ