پاکستان نے چین سے نیا میزائل نظام حاصل کرلیا

پاکستان نے میزائل پروگرام کو مزید بہتر بنانے کےلیے چین سے نیا ٹریکنگ سسٹم حاصل کرلیا۔ اس نئے میزائل نظام کی بدولت پاکستان بیک وقت کئی شہروں کو نشانہ بناسکے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے میزائل پروگرام کو مزید بہتر بنانے کےلیے چین سے نیا ٹریکنگ سسٹم حاصل کرلیا۔ اس نئے میزائل نظام کی بدولت پاکستان بیک وقت کئی شہروں کو نشانہ بناسکے گا۔ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ اخبار کے مطابق چین نے پاکستان کے میزائل پروگرام کےلیے جدید ترین ٹریکنگ سسٹم فراہم کیا ہے جس کی مدد سے ملٹی وار ہیڈ میزائلز کی تیاری مزید تیز کی جاسکتی ہے۔نئے میزائل ٹریکنگ سسٹم کی مدد سے پاکستان کےلیے دشمن کے متعدد شہروں اور فوجی تنصیبات کو بیک وقت نشانہ بنانا ممکن ہوگیا ہے۔ چینی حکومت اس میزائل نظام کی فراہمی کی تصدیق کی ہے۔ چین وہ پہلا ملک ہے جس نے یہ حساس ٹیکنالوجی کسی دوسرے ملک کو فروخت کی ہے تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ پاکستان نے کتنی رقم میں یہ سسٹم خریدا ہے۔

News Code 1879566

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =