مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ دیر بالا میں لواری ٹاپ کے قریب مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستانی پولیس کے مطابق مسافر بس دیر بالا سے چترال جارہی تھی کہ حادثے کا شکارہوگئی،حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ روانہ کردی گئیں جبکہ دیر بالا کے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
پاکستان کے علاقہ دیر بالا میں لواری ٹاپ کے قریب مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1872153
آپ کا تبصرہ