مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست اوہائیو میں نائٹ کلب میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی کے نائٹ کلب میں مسلح شخص نے اندر داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارکنوں نے ایمبولینس کے ذریعہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت نائٹ کلب میں سیکڑوں افراد موجود تھے جنہوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں اور زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جب کہ حملہ آور کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
امریکی ریاست اوہائیو میں نائٹ کلب میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1871359
آپ کا تبصرہ