مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق عراقی وزیر اعظم اس سفر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ،علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ عراقی ذرائع کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی اس سفر میں امریکہ کے نائب صدر اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1871207
آپ کا تبصرہ