19 دسمبر، 2016، 11:52 PM

روسی سفیر کے ہلاکت کے بعد اردوغان کا پیوٹن سے رابطہ

روسی سفیر کے ہلاکت کے بعد اردوغان کا پیوٹن سے رابطہ

ترکی میں روسی سفیر کی ہلاکت کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوغان نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں روسی سفیر کی ہلاکت کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوغان نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔ ترک دارالحکومت انقرہ کی فوٹو گیلری میں نمائش کے موقع پر پولیس افسر نے فائرنگ کرکے روسی سفیر آندرے کارلوف کو قتل کردیا۔ افسوسناک واقعے کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے کے فوری بعد ترک صدر رجب طیب اردگان نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کو ٹیلی فون کیا اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔ ترک حکام نے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا ہے۔

News ID 1869111

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha