مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے مغربی صوبے آچے میں آنے والے حالیہ خوفناک زلزلے کے بعد بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد 84 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا کے حکام کے لیے ان افراد کو سنبھالنا ایک چیلنج بن گیا ہے۔ گذشتہ ہفتے انڈونیشیا کے صوبے آچے میں آنے والے 6.5 شدت کے زلزلے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے، یاد رہے کہ یہ علاقہ 2004 میں بھی سونامی کی وجہ سے شدید متاثر ہوا تھا۔
انڈونیشیا کے مغربی صوبے آچے میں آنے والے حالیہ خوفناک زلزلے کے بعد بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد 84 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
News ID 1868979
آپ کا تبصرہ