17 نومبر، 2016، 9:16 PM

رہبر معظم کا مرضیہ حدید چی دباغ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم کا مرضیہ حدید چی دباغ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحومہ مرضیہ حدید چی دباغ کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحومہ مرضیہ حدید چی دباغ کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحومہ مرضیہ حدید چی دباغ کو انقلابی ، مذہبی ، فداکار اور شجاع خاتون قراردیتے ہوئے فرمایا: مرحومہ مرضیہ حدیدچی دباغ نے طاغوتی دور میں شاندار استقامت کا مظاہرہ کیا اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے سلسلے مین قید و شکنجوں کی صعوبتوں کو برداشت کیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: مرحومہ دباغ اس تین رکنی  وفد میں شامل تھیں جو حضرت امام خمینی (رہ) کے خط کو سابق سویت یونین کے سربراہ کے نام لیکر ماسکو گئیں تھیں ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا:تاریخ انقلاب میں مرحومہ دباغ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اللہ تعالی ان پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر مرحمت فرمائے۔۔

News ID 1868375

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha