3 نومبر، 2016، 1:40 PM

امریکی ڈرون حملے میں شام میں القاعدہ کا سینئر رہنما ہلاک

امریکی ڈرون حملے میں شام میں  القاعدہ کا سینئر رہنما ہلاک

امریکہ نے شام میں ایک ڈرون حملے میں القاعدہ کے سینیئر رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پینٹاگان نے کہا ہے کہ امریکہ نے شام میں ایک ڈرون حملے میں القاعدہ کے سینیئر رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے امریکی حکام کے مطابق القاعدہ کا ایک سینیر رکن جو بیرونی علاقوں کی لڑائیوں کا منصوبہ ساز بھی تھا، شام میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔واشنگٹن میں ایک نیوز بریفنگ میں کیپٹن جیف ڈیوس نے بتایا کہ طویل عرصے سے القاعدہ کے لیے سہولت کاری اور پیغام رسانی کے طور پر کام کرنے والا حیدر کرکان 17 اکتوبر کو صوبے ادلیب میں مارا گیا۔ اس کے روابط اسامہ بن لادن اور القاعدہ کے کئی دوسرے سینیر راہنماو¿ں کے ساتھ رہے ہیں۔پنٹاگان کے مطابق کرکان ایک ایسا شخص تھا جس کا ہم اس کے ثابت شدہ ریکارڈ کی بنا پیچھا کررہے تھے اور وہ شام، ترکی اور یورپ میں کی جانے والی بیرونی تخریبی کارروائیوں میں مؤثر طور پر شامل تھا۔

News ID 1868044

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha